اب تک اسپیشل اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

مریم نواز دنیا کی گیارہ مضبوط ترین خواتین میں شامل

لاہور: (18 دسمبر 2017) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کو سال کی گیارہ بااثر ترین خواتین میں شامل کیا گیا ہے،سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے عزم و ہمت کی بنیاد پر نام بنانے والی دنیا کی گیارہ بااثر خواتین کی فہرست جاری کی، جن میں مریم نواز کا نام بھی شامل ہے۔نیو یارک ٹائمز کی جاری کی گئی اس فہرست میں حکومت، قانون، فرسودہ رسم و رواج اور زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھانے والی سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سوئیڈن، فرانس، برما، ترکی اور چین کی باہمت خواتین شامل ہیں، جنہوں نے اپنے الفاظ، ارادوں اور عزائم سے دنیا کے منظر نامے میں شناخت بنائی۔

پاکستان کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والی مریم نواز شریف کو بھی دنیا کی باثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، مریم نواز شریف نے مختصر ترین عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے والد نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد لاہور کے حلقے این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنی والدہ کلثوم نواز کی باقاعدہ انتخابی مہم چلائی اور اسے کامیابی سے ہمکنار کیا۔وہ اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگنے والے الزامات پر ان کا بھرپور دفاع بھی کرتی رہیں،مریم کو نواز شریف کی سیاسی جانشین کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی جاری کی گئی اس فہرست میں سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں جبکہ ترک ناول نگار اسلی اردوگان اور چین کی ابھرتی ہوئی شاعرہ یو زِیہیا بھی دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل ہیں۔

 

Related posts

مسلمان مخالف فسادات کے بعد سری لنکا میں ایمرجنسی نافذ

razi ullah

دونوں عہدے میرے لیئے کسی قسم کے دباؤ کا باعث نہیں، مصباح الحق

Hassam Alam

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جارہا ہے

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More