نیشنل اسٹیڈیم کراچی دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کےلیے تیار

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائے گا۔گراؤنڈ ٹیسٹ میچ کی میزبانی کےلیے تیارہے۔پریکٹس کےلیے چاروکٹیں تیارکی گئی ہیں۔ٹیسٹ وکٹ نمبر دوپرکھیلاجائے گا۔ جنرل انکلوژرکےتمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اورآسٹریلیاسیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا میزبان ہوگا۔ ہفتے سےشروع ہونے والے ٹیس کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ میدان میں پریکٹس کے لیے چار وکٹیں تیارکی گئی ہیں۔ ٹیسٹ وکٹ نمبر دوپرکھیلاجائے گا۔ تماشائی بھی چوبیس سال بعدآسٹریلیا کوایکشن میں دیکھنے کے لیے بے چین ہیں اورپانچ جنرل انکلوژر کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More