این ایس سی نے بیرونی سازش کی تصدیق کی، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کر دیا گیا جبکہ یہی واردات پنجاب میں دہرانے کی کوشش کی گئ۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ بیرونی سازش میں اندرونی سہولت کاروں کے ذریعے جمہوریت کا قتل اور پارلیمان کی بالادستی کو تہس نہس کیا گیا ۔الحمد اللہ آئین، قانون اور سیاسی تاریخ کی روشنی میں اس کا راستہ روکنے کی کوشش کی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ این ایس سی کے دو اعلامیوں میں بیرونی سازش کی تصدیق کے بعد کوئی شک کی گنجائش نہیں رہی ۔ بیرونی سازش کے ذریعے جمہوریت، آئین اور قانون کا قتل کیا گیا ۔ عدلیہ، پارلیمنٹیریننز،اور سیاسی جماعتوں کا کردار اس بحران میں انتہائی اہم اور ان کا عمل قوم کے سامنے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More