اسلام آباد ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ کسی جماعت کے سیاسی کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں ایک سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ فیصلہ امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کے خدشے پر کیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 فوری نافذ ہوگی۔ دفعہ 144 اٹھارہ مارچ کے نوٹیفیکیشن کے تحت برقرار رکھی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے کل کے روز اسلام آبادمیں میٹرو بس سروس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت میں دو روز کے لئے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

ایف سی کے 1500 مزید جوان اور افسران منگوائے جائیں گے۔ پنجاب پولیس کے 300 مرد اور 100 خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی آج رات تک بلالیا جائیگا۔ ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر رینجرز اور ایف سی پہلے سے تعینات ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More