این اے 133 ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن کا ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے وڈیو کا نوٹس

لاہور: ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ووٹر کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے کا نوٹس لے لیا۔

لاہور کے حلقے این اے 133میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا پولنگ اسٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری نے سوشل ایپ ٹوئٹر پر ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں ایک شخص ووٹ ڈالتے وقت وڈیو بنا رہا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More