وزیراعظم جوانوں کا حوصلہ بڑھانے نوشکی پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ملک کی بہادر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے نوشکی پہنچے۔ دہشت گردوں کو بہادری سے پسپا کرنے والے جوانوں سے ملاقات کی۔ پوری قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم عمران خان کو نوشکی میں اہم آپریشنل بریفنگ دی گئی۔ ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزراء بھی تھے۔ وزیراعظم نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی آنے کا مقصد فوجی جوانوں کو پیغام دینا ہے کہ قوم آپکے دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ کر پاک فوج نے ملک کو محفوظ بنایا۔ قوم کو یقین ہے کہ ملک میں دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ کی پہلی جمہوری حکومت ہے جس نے بلوچستان کی ترقی کے لیے سب سے زیادہ فنڈز دیئے۔ بلوچستان کے عوام پر خصوصی توجہ اولین ترجیح ہے۔بعض دشمن عناصر انتشار پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ بلوچستان کی ترقی کے بعد بعد انتشار پھیلانے والے عناصر کی بات کوئی نہیں سنے گا۔ پرانے قبائلی علاقے اور گلگت بلتستان پر بھی حکومت کی خاص توجہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز میں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایف سی اور رینجرز کے جوانوں کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ کا اعلان کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More