تازہ ترین
ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز:(26 جون 2020)صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ سدہوجا کے قریب پیش آیا،جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچلا،حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔

واقعے کے بعد ڈرائیور ٹرالر کو چھور کر فرار ہوگیا، پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جبکہ ٹرالر کو تحویل میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top