تازہ ترین
شمالی وزیرستان: پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان: پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

شمالی وزیرستان: (29 جون 2020) سپین وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں پولیس پوسٹ پر حملہ دہشت گردوں کا حملہ پولیس نے ناکام بنا دیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں پاک افغان بارڈر کے قریب ٹی ٹی مداخیل کے علاقے میں پولیس پوسٹ پر رات دہشت گردوں نے حملہ کیا پولیس نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم پولیس فورس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس پی اعظم خان نے بتایا کہ پولیس کی موثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد پسپا ہو گئے۔ قریبی پہاڑوں میں دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔ اعظم خان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی تلاش کے لیئے پولیس اور فوج مشترکہ گشت کر رہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top