کراچی: شاہراہ نورجہاں نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک زخمی ملزم سمیت دوڈاکوگرفتار کرلئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ نور جہاں نارتھ ناظم آباد بلاک ایس میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت 2 ڈاکو ؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ زخمی ملزم عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں زخمی اسد شاہ اور ساتھی کلیم اللہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 2پستول، 6موبائل فونز، نقدی اور مسروقہ موٹر سائيکل برآمد کی گئی ہے ۔