تازہ ترین
شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا رابطہ دفتر تباہ کر دیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا رابطہ دفتر تباہ کر دیا

سیئول: (16 جون 2020) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا رابطہ دفتر تباہ کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے گذشتہ ہفتے اس دفتر کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے سرحد پر واقع رابطوں کا مشترکہ دفتر تباہ کر دیا۔ شمالی کوریا نے کائسونگ رابطہ دفتر دو بج کر اننچاس منٹ پر تباہ کیا۔ یہ کارروائی اس وقت سامنےآئی جب شمال کوریا نے جنوبی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ دفتر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جنوری سے بند تھا۔ دوسری جانب جون میں شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے بارڈر کی جانب شمال مخالف پمفلٹ پھینکے جانے کے واقعات پرکئی سخت مذمتی بیانات جاری کیےتھے۔

جنوبی کوریا سے اکثر شمال مخالف پمفلٹ غباروں کے ذریعے چھوڑے جاتے ہیں جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ایٹمی عزائم پر شمالی کورین رہنما کم جانگ ان کو تنقید کا نشانہ بنایاجاتا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top