نورمقدم کیس:ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار ملزم جمیل احمد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ جمیل مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا باورچی ہے۔

مرکزی ملزم کی والدہ عصمت آدم کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو ظاہر جعفر نے 20 جولائی کی شام اسلام آباد میں اپنے گھر پر قتل کر دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More