شو کاز نوٹس: نور عالم خان جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پی ٹی آئی کے شو کاز نوٹس کا جواب دیدیا۔ نورعالم خان نے شوکاز نوٹس میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کردی۔

پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی نور عالم خان نے اپنے جواب میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی قراردیا۔ اور کہنا تھا کہ میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے۔

نور عالم نے کہا ہے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑا ہے نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں۔ میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا۔ شوکاز نوٹس میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔ تمام الزامات غلط ہیں لہذا پرسنل پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

واضح رہے نور عالم خان کوپی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شو کاز نوٹس جاری کیاتھا۔ اور 26 مارچ تک جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More