تازہ ترین
خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ترک خاتون اول

خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ترک خاتون اول

اسلام آباد:(14 فروری 2020)ترک خاتون اول امینہ اردوان نے واضح کیا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترک خاتون اول امینہ اردوان نے ایوان صدر میں پاکستان بیت المال کی تقریب کی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے تھیلیسیمیا کی شکار لڑکیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام کے ہر دکھ اور درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔

ترک خاتون اول نے کہا کہ پاکستان اور ترکی صدیوں قدیم مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں،پاکستان اور ترکی کے عوام ایک دوسرے کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ترک خاتوان اول کا کہنا تھا کہ ترکی پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے،خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

ایوان صدر میں پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں ترک خاتون اول امینہ اردوان نے تھیلیسیمیا کی شکار بچیوں میں پاکستان بیت المال کی جانب سے سلائی مشینیں تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستانی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر کے ساتھ تحفہ بھی پیش کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top