آزادی اظہار رائے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائیگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏آزادی اظہار رائے پر کسی بھی طرح کی پابندی عائد نہیں کی جائیگی۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے اسلام آباد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشہ 4 سالوں کے دوران پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان میں بد ترین طرز حکمرانی رہا۔ مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ۔میڈیا انڈسٹری ایک سیاہ دور سے گزری۔چار سال سے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی۔ کئی صحافیوں کے پروگر بند کرائے گئے۔میڈیا ورکرز، رپورٹرز کو دباؤ ڈلواکر نوکریوں سے نکلوایا گیا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ ہم کسی پر کوئی غلط الزام نہیں لگائیں گے لیکن اگر کوئی غلط کام کرے گا۔قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ لے گا ۔پاکستان میڈیا ڈیویلپمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ختم کر رہے ہیں جبکہ پیکا ایکٹ پر نظر ثانی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت بھول گئے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ پاکستان کے صدر ہیں۔صدر کو اپنی آئینی ذمے داریوں کا احساس نہیں ہو رہا۔اگر انہوں نے آئین کے تحت اپنی ذے داریاں ادا نہیں کرنی تو وہ مستعفیٰ ہوجائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More