عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائےگی ۔ تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہواجس میں موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت اور فوج میں کسی قسم کی کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عسکری قیادت سے مجھ سے زیادہ بہتر تعلقات کسی کے نہیں ہیں ۔ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر ہونے والی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں ۔ اس میں تکنیکی خامی تھی جو ٹھیک ہوجائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More