کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے، خالد مقبول

کراچی: رہنما ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ جو لوگ ہمارا مینڈیٹ چرانا چاہتے تھے وہ صرف اسمبلیوں میں سیٹیں چرا سکے۔ ہمارا مینڈیٹ تو آج بھی ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ کوئی ہمارے بغیر نہ حکومت بنا سکتا ہے اور نہ بچا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی ٹاون میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سےدعوت افطار کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم روایت شکن ہونے کے ساتھ اچھی روایات کے امین بھی ہیں۔ ہم 24 کے بجائے 7 ہیں مگر مہاجر قوم انہی 7 کے ساتھ کھڑی ہے۔ اگر آج بھی پورے پاکستان کی قیادت کو بات کرنی ہو تو ایم کیو ایم سے کرتا ہے۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی اسکے ساتھ وفادار ہوگا جو ہمارے ساتھ وفادار ہوگا۔ عالمی سازش کو تو ابھی ثابت ہونا ہے۔ پہلے کراچی کے خلاف ہونے والی سازش پر بات کریں۔ اگر عالمی سازش ثابت ہوئی تو ہم انکے ساتھ کھڑے ہونگے۔

خالدمقبول صدیقی نے مزید کہاکہ ہم حکومتوں میں ضمیر بیچ کر نہیں جاتے بلکہ ہم اپنے لوگوں کے مطالبات لےکر حکومتوں میں شامل ہوتے ہیں اگر معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو سڑکوں پر بھی آنے کے لئے تیار رہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More