تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، عامر خان

اسلام آباد:ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ہم تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے فیصلہ کرلیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والی آج کی میٹنگ بھی مشاورت کا حصہ ہے تاہم ابھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے۔ ہمیں جلدی نہیں آرام سے فیصلہ کریں گے۔ اپنے لوگوں اور اپنے شہر کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

عامر خان نے کہا کہ دو تین ہفتوں سے مشاورت جاری ہے۔ اپنے لوگوں اور ووٹرز کا مفاد جس میں نظر آئے گا وہ فیصلہ کریں گے۔ یہ کمیٹیاں پہلے سے بنی ہوئی ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے گفتگو کے لیے کمیٹیاں بنتی ہیں۔ آج کی ملاقات میں دونوں طرف سے اچھے خیالات کا اظہار ہوا ہے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ بلاول نے کہا ہے کہ انھوں نے مطالبات مان لیے ہیں لیکن یہ مطالبات زبانی مانے گئے ہیں۔ اس کا ایک پورا طریقہ کار ہوتا ہے۔ باقاعدہ تحریری شکل دی جاتی ہے ۔ساری چیزیں جب تک طے نہیں ہوں گی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکتا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More