سازش نہیں عوام عمران خان کے خلاف ہوگئی ہے۔ شرجیل میمن

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ملک کی جمہوری حکومت اور سیاسی جماعتیں آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ عمراں خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی عوام ان کے خلاف ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اقتدار میں بھی جھوٹ بولتے رہے اور اب بھی جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ عمران خان کو ملک کی سنجیدہ سیاسی جماعتوں نے آئینی طریقے سے اقتدار سے باہر کیا، وہ اقتدارسے باہر ہو کر حواس کھو بیٹھے ہیں۔ عمران خان ملک کے آئینی اداروں پر حملہ آور ہیں جو نا قابل برداشت ہے۔

اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو تابع نہ کرسکے تو آج الیکشن کمیشن پر الزامات عائد کردیے۔ ملک کی جمہوری حکومت اور سیاسی جماعتیں آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ عمراں خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی عوام ان کے خلاف ہوئی ہے۔ عمراں خان نفرت کی سیاست کے بجائےاب الیکشن کا انتظار کریں۔

اپنا موازنہ قائد عوام ذوالفقارعلی بھٹو سے ہرگز نہ کریں۔ ذوالفقارعلی بھٹو اور پیپلز پارٹی نے اس ملک کے لیے جانوں کے نذرانے دیے ہیں۔ پیپلز پارٹی آئندہ بھی پاکستان،آئین اور جمہوریت کی خاطر اہم کردار ادا کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More