اسلام آباد: حکومت کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے۔ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کل قومی اسمبلی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان بھی کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کا کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل پی ٹی آئی ارکان کو اسمبلی نہ جانے کا کہا گیا تھا۔