تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخری دم تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ یہ اپوزیشن کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا۔27 مارچ کو عوام بتا دیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More