لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس سے پاکستان بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔اپوزیشن نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو منہ کی کھانی پڑے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی حسان خاور کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی بے وقت کی راگنی اس کیلئے ہی گلے کا طوق بن چکی ہے۔او آئی سی اجلاس سے پاکستان بڑی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔اپوزیشن نے روڑے اٹکانے کی کوشش کی تو منہ کی کھائے گی۔