تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلایا جائے گا جبکہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ آزادی چوک اسلام آباد میں 27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 27 مارچ کے بعد ہوگی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھرپور ناکامی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس ہو جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More