تحریک عدم اعتماد جلد ایوان پیش کی جائےگی، احسن اقبال

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے جبکہ مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔ لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں اصولی اتفاق ہوگیا جلد تحریک عدم اعتماد پیش کی جائےگی ۔

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنما آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نون کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے ۔ جلد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ تحریک عدم اعتماد کے مسودے پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں ۔

احسن اقبال کے مطابق نمبرگیم پوری ہے اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطہ میں ہیں اور دعوت دے رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر اکثریت بجائے اتفاق رائے سے پیدا کیا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More