اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جمع کرا دی گئی۔

نون لیگ کے رکن خلیل طاہر سندھو نے وفد کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔

واضح رہے آج پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نون لیگ کی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم عتماد غیر فعال ہونے کے بعد نون لیگ کے منحرف رکن نے استعفیٰ جمع کرادیا۔خانیوال سے رکن اسمبلی فیصل خان نیازی نے اپنا استعفیٰ چودھری پرویز الہی کو پیش کردیا۔

فیصل خان نیازی کا کہنا ہے کہ بہت پہلے مسلم لیگ نون سے راستے جدا کر چکا، مسلم لیگ ن کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ نون لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، نون لیگ کا ہر روز ایک استعفی آئے گا، میرے خلاف جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروا لیں اب کچھ نہیں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More