قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

اسلام آباد:اپوزیشن جماعتوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے ۔

ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف بھی اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری نے ایوان چلاتے ہوئے بدترین مثال قائم کی۔ ڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن کو اس کے جمہوری حقسے محروم کیا۔

اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد کامتن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو آئین سے متصادم قرار دے چکی ہے۔

خیال رہے کہ اسپیکر اسد قیصر کے خلاف پہلے ہی تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی ہے۔تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے باعث 3 اپریل کو اسپیکر نے اجلاس کی صدارت نہیں کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More