وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی گئی۔ پیش کردہ تحریک مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکی۔مخالفین وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لیے اراکین کی مطلوبہ تعداد پوری نہ کر سکے۔

ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکی جس کے باعث وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی گئی ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد 18 مئی کو صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی جس پر 14 اراکین نے دستخط کئے تھے تاہم آج اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جانی تھی لیکن اراکین کی مطلوبہ تعداد 13 پوری نہ سکی۔قرارداد پیش کرنے کے حق میں 11 اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے۔تعداد پوری نہ ہونے پر اسپیکر نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More