عدم اعتماد کامعاملہ جمہوری طریقے سے حل ہوجائےگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ اُمید کرتاہوں کہ عدم اعتماد کامعاملہ جمہوری طریقے سے حل ہوجائےگا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں عدم اعتماد کا معاملہ جمہوری طریقے سے حل ہو گا۔ باتیں کرنا بہت آسان ہے مگر سننا بہت مشکل ہے کیونکہ کہا جاتا ہے کہ سب کو ساتھ چلنا چاہیے مگر ایسا ممکن نہیں ہے اس لیے دماغ کے ساتھ دل بھی بڑا رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے کوئی گلہ نہیں ہے ۔اپوزیشن نے حکومت کی پالیسیوں کی حمایت کی ہے اس لیے بے چینی تو اپوزیشن میں ہونی چاہیے کیونکہ اپوزیشن کا کام حکومت کی تعریف کرنا نہیں ہے۔

جام کمال نے کہا کہ اپوزیشن جس انداز میں تنقید کر رہی ہے یہ ان کا حق ہے ۔ تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری عمل ہے جو کافی مرتبہ دیکھا ہے اس لیے بلوچستان میں پہلی دفعہ یہ نہیں ہوا ماضی میں بھی ہوتا رہا ہے۔ جمہوری عمل میں ایک دوسرے کے لیے جگہ رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جس دن محسوس کیا کہ لوگ میرے ساتھ نہیں تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ اگر ہم اپوزیشن میں آ گئے تو کیا ناراض ارکان پھر ہمارے ساتھ ہوں گے ؟ عدم اعتماد کا معاملہ مکمل ہونے تک مستعفی نہیں ہوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More