کورونا سے مزید 9 جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے ۔۔چوبیس گھنٹوں کے میں 4ہزار سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 51ہزار236 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4ہزار27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد رہی ۔

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے مزید 9 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29012 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 24 ہزار 147 تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 579 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 584 ہو گئی ہے۔752 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 199، پنجاب میں 4 لاکھ 52 ہزار 261، اسلام آباد میں ایک 50اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 445 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More