تازہ ترین
پہلی خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، آئی ایس پی آر

پہلی خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(30 جون 2020)پاک فوج میں پہلی خاتون افسر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے،ان کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے علاقے پنج پیر سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس اعزاز کے ساتھ ہی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو پاکستان آرمی کی پہلی سرجن جنرل تعینات کیا گیاہے،لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس وقت ملٹری اسپتال راولپنڈی میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top