ٹی20ورلڈ کپ: انگلینڈ کو شکست، نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ گیا

ابو ظہبی: ٹی20ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

شکست کے بعد ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی طرف سے دیا گیا 167رنزکا ہدف نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ نیوز لینڈ کے ڈیرل مچل نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے48 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز اسکور کئے تھے۔انگلینڈ کے ڈیوڈملان نے 30گیندوں پر41اور معین علی نے 37گیندوں پر 51رنز بنائے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More