پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں جھوٹ ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کوقطعی جھوٹ قراردیا ۔

وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

واضح رہے کہ آج صبح سے سوشل میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں زیرگردش تھی، جس کے بعد پٹرول پمپو ں پر ایک مرتبہ رش لگ گیا تھا۔

جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات نے ان افواہوں کی تردید کی اور عوام کو ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی تنبیہہ کی ۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پری بجٹ سیمینار میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نہ کوئی منصوبہ ہے نہ ایسی کوئی سمری آئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹی وی چینل اس طرح کے ٹکرز چلا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More