اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔
اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اور میری ناراضی کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ کارکنوں سے کہوں گا ایسی من گھڑت خبروں پر کان نہ دھریں۔
شیخ رشید نے کہا حکومت عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچے بھی نا۔عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ پورے ملک سے نکلیں گے۔