نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کی تقریب آج بھی التوا کا شکار ہے۔

پہلی دفعہ گورنر پنجاب نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ دوسری جانب آج دن بھر نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی لاہور پہنچنے کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن وہ بھی لاہور نہ پہنچ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب آج ہونا ممکن نہیں۔

واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے کل گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More