پاکستانی نعیم رشید اور افغان نژاد عبد العزیز کے نام نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ

ویلنگٹن:کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں جان دینے والے پاکستانی نژاد نعیم راشد اور افغان نژاد عبد العزیز کو بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز نیوزی لینڈ کراس کے کے اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کرائسٹ چرچ مسجد حملے میں دوسروں کی جان بچانے کی کوشش میں پاکستانی نژاد نعیم راشد شہید ہو گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ یہ تمغہ اس سے پہلے اب تک صرف دو بار دیا گیا ہے۔ مزید آٹھ افراد بشمول دو پولیس افسران کو بھی بہادری کے تمغے دیے گئے۔انہوں نے بندوق بردار حملہ آور برینٹن ٹیرنٹ کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ ایک کار میں جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More