نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا بےنظیر بھٹوکو خراج عقیدت

واشنگٹن : نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بےنظیر بھٹوکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ میں کوئی بے نظیر بھٹو کا دو چیزوں میں مقابلہ نہیں کرسکتا۔ ایک یہ کہ وہ کسی اسلامی ملک میں منتخب ہونے والی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور دوسرا یہ کہ اپنے دور حکومت میں ماں بننے والی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے تقریباً 30 برس بعد بحیثیت وزیراعظم مجھے بھی اپنے دور اقتدار میں ماں بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میری بیٹی کی پیدائش 21 جون 2018 کو ہوئی جو بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا بھی دن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More