کورونا وائرس کا پھیلاؤ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی شادی ملتوی کردی

آکلینڈ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر جب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن نے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کا اعلان کیا تو انہوں نے ساتھ ہی اپنی شادی بھی ملتوی کردی۔

کورونا کی نئی لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے جب وزیراعظم جیسنڈرا کی جانب سے سخت ایس او پیز پہ عمل درآمد کرنے کا اعلان کیا گیا تو انہوں نے اپنی بھی طے شدہ شادی ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ریڈ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں ملکی سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیاں بھی شامل ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سخت ایس او پیز کے نفاذ کا اعلان سامنے آیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More