نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 5روپے 94 پیسے اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد :بجلی صارفین کو زبردست جھٹکا، نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ ی مد میں فی یونٹ قیمت 5روپے 94 پیسے اضافے کی منظوری دے دی،صارفین سے مارچ کے بلوں میں 50 ارب روپے اضافی وصول کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی کمپنی نے چھ روپے دس پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی ،کمپنی کا کہنا تھا کہ کوئلہ ، فرنس آئل اور ایل این جی کی قیمت بڑھنے سے قیمت بڑھی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ جنوری میں ایل این جی کی کمی کے باعث فرنس آئل اور کوئلے سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا،سماعت کے بعد نیپرا نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت 5روپے 94 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More