بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست

اسلام آباد: سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست کردی۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کےلیے نیپرا کو درخواست دی ہے جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں چار روپے پانچ پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہےکہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست دی ہے جس پر سماعت اکتیس مئی کو ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر انسٹھ ارب پینتالیس کروڑ روپے اضافی بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More