نیپرا نے کے الیکٹرک کےٹیرف میں2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کردی

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کےصارفین کے لیےدسمبر کےماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے انسٹھ پیسے فی یونٹ کمی کردی،کمی دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی،کے الیکٹرک نے1روپے 80پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی. اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔اطلاق تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More