سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے ادائیگیوں میں سترہ ارب پچاسی کروڑ روپے کا اضافہ مانگ لیا۔اضافہ کیپیسٹی چارجز ، ترسیلی و تقسیمی نقصانات سمیت دیگر مدوں میں مانگا گیا ہے۔درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

سال نو پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ٹیرف میں اضافے کے لیے نیپرا سے رابطہ کر لیا، اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیرف میں اضافہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ اضافہ کیپسٹی چارجز اور ترسیلی نقصانات کی مد میں کیا جائے گا، نیپرا پاور ڈویژن کی درخواست پر 12 جنوری کو سماعت کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More