آرمی چیف سے نیپالی سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے اقدامات پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ پاکستان مشترکہ مفادات کی بنیاد پر نیپال کے ساتھ طویل مدتی کثیر تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے تمام علاقائی ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیپالی سفیر نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد دہرایا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More