کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کارجحان رہا۔324پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 44ہزارکی حدگنوا بیٹھی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے چوتھے روز مندی کا رجحان رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 44ہزارکی حدسے نیچے چلا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کا 100 انڈیکس 324پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار786پربند ہوا۔
آج دن بھر مجموعی طورپر323 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔196 کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 102 کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,349 جبکہ کم ترین سطح 43,751رہی