پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔ یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔یہ وقت سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی ہے ۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More