تازہ ترین
این ڈی ایم اے نے گجر نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا

این ڈی ایم اے نے گجر نالے کی صفائی کا کام شروع کردیا

کراچی:(03 اگست 2020)قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے(این ڈی ایم اے) نے کراچی میں موجود ندی نالوں کی صفائی کا کام شروع کردیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن مو سیٰ کالونی کے قریب گجر نالے کی صفائی میں مصروف ہے،ہیوی مشینری کے ذریعے گجر نالے کے چار مقامات پر صفائی کا کام جاری ہے،اس دوران نالوں کے کنارے جمع کچرے کو بھی لینڈ فل سائٹ تک پہنچا یا جا رہا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی کے 38 بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کیا جائے گا، نالوں سے کچرا نکالنے کے بعد تہہ میں موجود مٹی بھی نکالی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں 368 چھوٹے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا جائے گا،واضح رہے کہ این ڈی ایم اے نے نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کو 7 اگست تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے،کراچی میں سات سے نو اگست تک بارش کا امکان ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top