ناظم جوکھیو کے قتل پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیدارون نے مقتول ناظم جوکھیوکے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کی۔

ناظم جوکھیو کے قتل پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سالار جوکھیو گوٹھ پہنچ گئے۔ ناظم جوکھیو کے بے رحمانہ قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا وزیراعظم نے مجھے یہاں بھیجا ہے،وفاقی حکومت اس معاملے پر شفاف جے آئی ٹی بنائے گی۔ یہاں پر جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے بھی صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کے ہمراہ گوٹھ سالار جوکھیو پہنچ کر مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء سے تعزیت کی ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور مقتول ناظم جوکھیو کے ورثاء کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدرسلمان خان نے ناظم جوکھیو کے بھائی افضال جوکھیو سے تعزیت کرکے لواحقین کے اصرار پر جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر نے چیف جسٹس پاکستان سے فوری انصاف دلوانے کی استدعا بھی کی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی ملیر میں ممبر صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام کے فارم ہاؤس پر تشدد سے جاں بحق ہونے والے ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو ودیگر لواحقین سے ان کے گھر جاکر ملاقات و تعزیت کی اور کہاکہ ملیرمیں ہونے والا انسانیت سوز واقعہ سندھ میں وڈیرہ شاہی اور غلامی کے نظام کی اصل تصویر ہے،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم اررحمن نے قاتلوں کی فوری پھانسی کا مطالبہ کر دیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More