بالی ووڈ میں نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے، نواز الدین صدیقی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں اقربا پروری نہیں بلکہ نسل پرستی بڑا مسئلہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے ایک عرصے تک صرف اس لیے مسترد کیا جاتا رہا کیونکہ میری رنگت سانولی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ممبئی میں آئے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر مذاق میں اپنے لیے لکھا تھا کہ” اب تیرا کیا ہو گا کالیا”…… جو کہ ایک مشہور فلمی ڈائیلاگ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو رنگ کالا ہونے یا قد چھوٹا ہونے کے باعث آگے نہیں بڑھ سکے باجود اس کے کہ وہ تمام لوگ بہت

ٹیلینٹڈ تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اس طرح کی تفریق کی خلاف لڑتا آیا ہوں اور آج بھی آواز بلند کرتا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More