ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینا کافی نہیں ہو گا، نوازشریف

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نے سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More