نوازشریف کا نام عمران خان کیلئے خوف کی علامت بن چکاہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے۔ نواز شریف کا نام آج عمران خان کےلئے خوف کی علامت بن چکا ہے۔

نون لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریں۔ جس دن نوازشریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کےخلاف منصوبے بنتے رہے۔ ہماری لیڈر شپ آج بھی ہر میدان میں سرخرو ہورہی ہے۔شریف خاندان کےخلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے ہیں ۔

عظمی بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج مسلم لیگ(ن) کو یاد کررہے یں۔ آپ اپنی بھنگ پالیسی پہ فوکس کریں۔ عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی اس لیے عوام آج انکو بددعائیں دے رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More