نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی اور نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے ۔ انہیں پیٹ اور ٹانگ میں گولیاں لگیں تاہم اللہ نے انہیں بچا لیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے باوفا ساتھی بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے تاہم اللہ نے انہیں بچایا لیا ہے ۔ مریم نواز نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حالت خطرہ سے باہر ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللہبلال یاسین جلد اور مکمل شفا عطا فرمائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلال یاسین کی لیے دعا کریں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More