مشرف کی صحت کے لیے دعاگو ہوں، وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے، نواز شریف

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More